مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ الرقہ میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے پیغمبر اسلام (ص) اور حضرت علی (ع) کے محب صحابی حضرت اویس قرنی کے روضہ مبارک کو شہید کردیا ہے۔
ادھر حلب ، قنیطرہ اور دمشق کے اطراف میں دہشت گردوں کے حملوں میں 7 شامی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں اکثر بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ شامی فوج نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں سلفی وہابی ، سعودی اور امیرکی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ