8 اپریل، 2014، 4:44 PM

ہند، اسرائیل

اسرائیلی سفارتکاروں کی نئی دہلی ایئرپورٹ پر دہشت گردی /امیگریشن اہلکاروں کی پٹائی

اسرائیلی سفارتکاروں کی نئی دہلی ایئرپورٹ پر دہشت گردی /امیگریشن اہلکاروں کی پٹائی

مہر نیوز/ 8 اپریل / 2014 ء :ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سست کام کرنے پر اسرائیل کے تین سفارتکاروں نے امیگریشن اہلکاروں کی پٹائی کردی جسے اسرائیلی سفارتکاروں کی کھلی دہشت گردی قراردیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سست کام کرنے پر اسرائیل کے تین سفارتکاروں نے امیگریشن اہلکاروں کی پٹائی کردی جسے اسرائیلی سفارتکاروں کی کھلی دہشت گردی قراردیا جارہا ہے۔

اطلاعات ہفتے کے روز نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جانے والی پرواز میں کچھ ہی وقت رہ گیا تھا تاہم ہوائی اڈے پر مسافروں کی زیادتی کے باعث امیگریشن کا عمل تاخیر کا شکار ہورہا تھا، اس صورت حال میں 3 غیر ملکیوں نے اپنی باری آنے پر امیگریشن اہلکار پر کام میں سستی کا الزام لگایا جس پر ان کی تلخ کلامی ہوگئی، بات زیادہ بڑھی تو تینوں نے مل کر بھارتی اہلکار کو دھکے دیئے اور کئی تھپڑ جڑ دیئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ان تینوں مسافروں کو تفتیش کے لئے روک لیا جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ تینوں اسرائیل کے سفارت کار اور ایک سفارتی مشن پر کھٹمنڈو جارہے ہیں، سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کی وجہ سے تینوں افراد کو گرفتار تو نہیں کیا جاسکا تاہم ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ اس بارے میں اسرائیلی سفارت خانے کو بھی باضابطہ طور پر مطلع کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس اندرا گاندھی ایئرپورٹ ایم آئی حیدر نے کہا ہے کہ نئی دہلی ایرپورٹ پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور وزارت امور خارجہ اس مسئلہ پر کوئی فیصلہ کرے گی۔

News ID 1834888

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha