14 مارچ، 2014، 12:33 PM

سعودی عرب وپاکستان

سعودی عرب نے پاکستانی حکومتِ کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم فراہم کردی

سعودی عرب نے پاکستانی حکومتِ کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم فراہم کردی

مہر نیوز/ 14 مارچ / 2014 ء : سعودی عرب نے ہتھیاروں کی خرید کے سلسلے میں پاکستانی حکومتِ کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم فراہم کردی ہے جبکہ بعض ذرائع اسے قرض کا عنوان دے رہے ہیں حال ہی میں سعودی عرب نے پاکستان سے ہتھیار اور ایٹم بم فراہم کرنےکی درخواست کی تھی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب نے حکومتِ پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم فراہم کی ہے بعض ذرائع اسے پاکستان سے ہتھیارخریدنے کا مبلغ قراردے رہے ہیں جبکہ بعض اسے قرض کا عنوان دے رہے ہیں حال ہی میں سعودی عرب نے پاکستان سے ہتھیار اور ایٹم بم خریدنےکی درخواست کی تھی سعودی عرب پاکستان سے ٹینک اور طیارہ شکن میزائل خرید کر شام میں دہشت گردوں کو فراہم کرنا چاہتا ہے۔

اس لین دین سے باخبر ایک پاکستانی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی ضمانت پر سعودی عرب نے 1.5 ارب ڈالر دیے ہیں جس نے پاکستانی روپے کی قدر کو سنبھالا دیا ہے۔ دوسری جانب سعودی مرکزی بینک کے گورنر نے اس پر تبصرہ کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے اور حکام نے اس قرض کی کوئی شرائط نہیں بتائی ہیں۔ جس سے ان قیاس آرائیوں کو قوت ملی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو قرضہ نہیں دیا بلکہ پاکستان سے خریدےکئے ہتھیاروں کی قیمت اداکی ہے اور چونکہ سعودی عرب اس معاملے کو خفیہ رکھنا چاہہتا ہے اس لئے اسے قرضہ کا نام دیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف کے سعودی شاہی خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں خاص طور پر جب سعودی شاہی خاندان نے ان کی دوسرے دورِ حکومت کے دوران فوجی بغاوت کے بعد انھیں جلاوطنی کے بعد پناہ فراہم کی۔

شہزادہ الولید بن طلال نے نوازشریف کو پاکستان میں سعودی عرب کا نمائندہ اور اپنا آدمی قراردیا ہے طلال سعودی سرمایہ کار ہیں اور بیت السعود کے رکن ہیں ۔

پاکستانی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو اس بات کی تصدیق کی کہ 1.5 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں مگر انھوں نےاس کے بھجوانے والے کا نام نہیں بتایا۔

انھوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ ’آپ کیوں ہمارے دوستوں کو منظرِ عام پر لانا چاہتے ہیں۔ جو ممالک ہماری مدد کرتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ان کو ظاہر کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ان باتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کو بڑیمقدار میں ہتھیار فراہم کئے ہیں جو شام میں دہشت گردوں کو دیئے جائیں گے اور اسی لئے ان تمام معاملات کو صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے۔

News ID 1834215

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha