مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دفاعی مصنوعات کے ادارے میں قائم نمائشگاہ میں وزارت دفاع کے جدید ترین دفاعی ہتھیاروں اور وسائل کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ صدر حسن روحانی کا وزارت دفاع پہنچنے پر مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ فیروز آبادی اور وزير دفاع میجر جنرل حسن دھقان نے استقبال کیا۔ صدر حسن روحانی نے گمنام شہیدوں کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور دفاع مقدس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نمائشگاہ میں جدید ترین میزآئل ، سیٹلائٹ وسائل اور بحری جنگي وسائل کو معرض دید قراردیا گيا ہے۔ صدر حسن روحانی نے مسلح افواج کے کمانڈروں اور اعلی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دفاعی وسائل کے شعبہ میں ہتھیاروں کی پیداوار میں استقلال حاصل کرلیا ہے اور یہ پیشرفت ایرانی قوم کے ان فرزندوں کی تلاش و کوشش کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے جو دن رات ایران کی پیشرفت میں کوشاں ہیں۔
مہر نیوز/ 1 مارچ / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دفاعی مصنوعات کے ادارے میں قائم نمائشگاہ میں وزارت دفاع کے جدید ترین دفاعی ہتھیاروں اور وسائل کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
News ID 1833790
آپ کا تبصرہ