20 اکتوبر، 2013، 11:49 AM

پاکستان

اسلام آباد ایئر پورٹ سے 5 کلو ہیروئن برآمد

اسلام آباد ایئر پورٹ سے 5 کلو ہیروئن برآمد

مہر نیوز/20 اکتوبر/2013ء: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی اسمگلر خاتون سے تقریباً پانچ کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اسمگلر خاتون سے تقریباً پانچ کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ اے این ایف کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون لاہور میں مقیم تھی اور بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے ایتھوپیا جارہی تھی۔غیر ملکی خاتون کے سامان کی تلاشی لینے پر اس سے تقریباً پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن اعلیٰ کوالٹی کی ہے۔خاتون اسمگلر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

News ID 1829459

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha