13 اکتوبر، 2013، 5:45 PM

حزب اللہ لبنان

اسرائیل اس وقت حزب اللہ لبنان کےدسیوں ہزارمیزائلوں کےنشانےپر

اسرائیل اس وقت حزب اللہ لبنان کےدسیوں ہزارمیزائلوں کےنشانےپر

مہر نیوز/13 اکتوبر/2013ء: حزب اللہ لبنان کو کمزور کرنے کے لئے اسرائيل کی امیدیں 14 مارچ گروپ پر لگی ہوئي ہیں اسرائيل اور امریکہ سلفی وہابی تکفیری گروہوں کی مدد سے اسرائيل کے مخالف محاذ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اس کام میں امریکہ اوراسرائيل کو سعودی عرب اور قطر کا تعاون بھی حاصل ہے لیکن اسرائيل حزب اللہ لبنان کے دسیوں ہزار میزائلوں کے نشانے پر ہے۔

مہر خـررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ شیخ نبیل قاووق  نے کہا ہے کہ  حزب اللہ لبنان کو کمزور کرنے کے لئے اسرائيل کی تمام  امیدیں 14 مارچ گروپ پر لگی ہوئي ہیں اسرائيل اور امریکہ سلفی وہابی تکفیری گروہوں کی مدد سے اسرائيل کے مخالف محاذ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں  اور اس کام میں امریکہ اوراسرائيل کو  سعودی عرب اور قطر کا تعاون بھی حاصل ہے، لیکن اسرائيل حزب اللہ لبنان کے دسیوں ہزار میزائلوں کے نشانے پر ہے۔ شیخ نبیل نے کہا کہ اسرائيل بین الاقوامی قراردادوں سے نہیں ڈرتا بلکہ وہ  اسلامی مقاومت سے ڈرتا ہے۔ شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ اب لبنانی حکومت  اپنی تیل کی ثروت سے بھر پور استفادہ کرسکتی ہے کیونکہ اسرائيل کے مقابلے میں طاقت کا توازن برقرار ہے اور اسرائیل اس وقت حزب اللہ لبنان کے دسیوں ہزار میزائلوں کی زد میں ہے اور اس طاقت کی بنا پر اسرائيل اب لبنان پر حملہ کرنے سے باز رہےگا کیونکہ اسرائيل کو اب حملے کی صورت میں دنداں شکن جواب ملےگا۔

 شیخ قاووق نے کہا کہ اسرائيل کی اب تمام امیدیں لبنان کے داخلی گروہوں پر لگی ہوئی ہیں اور اسرائيل لبنان کے داخلی گروہوں بالخصوص 14 مارچ گروہ کو حزب سے لڑانا چاہتا ہے اور اس طرح حزب اللہ کی طاقت کو اندرونی سطح پر خۃم کرنا چاہتا ہے انھوں نے کہا کہ اسرائيل کی امید اس وقت 14 مارچ گروپ پر لگی ہوئي ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 14 مارچ گروپ نے امریکہ اور سعودی عرب پر اعتماد کررکھا ہے اور وہ شام میں بشار اسد کی حکومت کے زوال کا انتظار کررہے ہیں اور 14 مارچ گروپ کو بھی لبنان کی سطح پر شکست و ناکامی کا سامنا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ کے حکم پر چلنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

News ID 1829161

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha