مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ اور اعلی مذاکرات کارسید عباس عراقچي نے یورینیم کی افزوزدگی اوراسے ملک سے خارج کرنے کو ایران کی ریڈ لائن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 1+5 کے ساتھ جنیوا مذاکرات میں ایران کی ریڈ لائنوں پر کوئي مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران با مقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کی تلاش میں ہے انھوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لئے ہے اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول دیگر اقوام کی طرح ایرانی قوم کا بھی ہے اور ایرانی قوم کے حقوق کا سودا نہیں کیا جائے گآ۔ عراقچي نے کہا کہ ایران جنیوا مذاکرات میں جدید اور منطقی تجاویز کے ساتھ حاضر ہوگا اور مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بھی شرکت کریں گے۔
مہر نیوز/13 اکتوبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ اور اعلی مذاکرات کار نے یورینیم کی افزوزدگی اوراسے ملک سے خارج کرنے کو ایران کی ریڈ لائن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 1+5 کے ساتھ جنیوا مذاکرات میں ایران کی ریڈ لائنوں پر کوئي مذاکرات نہیں ہوں گے۔
News ID 1829155
آپ کا تبصرہ