مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے شام میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران ماضی میں بھی شام کی انسانی بنیادوں پر مدد کرتا رہا ہے۔ایران اور اقوام متحدہ نے شام میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ ولیری اموس سے ملاقات میں ایران اور اقوام متحدہ نے شام سمیت مشرق وسطیٰ میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے معاہدے پر اتفاق کرتے ہوئے دستخط کردیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کے موثر اقدامات کے لئے تیار ہے، ایران ماضی میں بھی شام کی انسانی بنیادوں پر مدد کرتا رہا ہے۔ جبکہ بعض نام نہاد عربی اور اسلامی ممالک شام میں دہشت گردی کو فروغ دیکر تباہی پھیلا رہےہیں اورسعودی عرب اور قطر علاقہ میں امریکہ اور اسرائیل کے قوت بازو بنے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کا شام میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر ایران کا شکریہ
مہر نیوز/ 15 ستمبر/2013ء: اقوام متحدہ نے شام میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران ماضی میں بھی شام کی انسانی بنیادوں پر مدد کرتا رہا ہے۔
News ID 1827874
آپ کا تبصرہ