13 اگست، 2013، 3:47 PM

شام میں ہالینڈ اور بلجیئم کے کئی دہشت گرد ہلاک

شام میں ہالینڈ اور بلجیئم کے کئی دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/13 اگست /2013ء: شام کے شہر لاذقیہ میں القاعدہ سے وابستہ ہالینڈ اور بلجیئم کے کئي دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر لاذقیہ میں شامی فوج کے سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں  القاعدہ سے وابستہ ہالینڈ اور بلجیئم کے کئي  دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شامی فوج نے المفکر علاقہ میں دہشت گردوں کا صفایا کرکے امن و اماں قائم کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام سلفی وہابی دہشت گردوں کا بہت بڑا قبرستان بن گيا ہے۔ جبکہ امریکہ سعودی عرب کے ذریعہ سلفی وہابیوں کو شامی قتلگاہ کی جانب روانہ کرنے میں تشویق کررہا ہےتاکہ ایک طرف القاعدہ دہشت گرد کے عناصر شامی فوج کے ہاتھوں واصل جہنم ہوجائیں اور دوسری طرف شام کی اسرائیل کے خلاف فوجی طاقت مضمحل  اور کمزور ہوجائے سلفی وہابی دہشت گرد امریکہ کے مکر و فریب کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں اور امریکہ ان کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹا کر اسلامی ممالک میں ان کو مصروف رکھے ہوئے ہے اسلامی مبصرین سلفی وہابیوں کو امریکی ایجنٹ اور امریکی آلہ کار قراردیتے ہیں جن کے پاس فہم و شعود بالکل نہیں۔

News ID 1826324

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha