19 جولائی، 2013، 12:58 PM

سید حسن نصر اللہ

لبنانی قوم ایران کی حمایت کو فراموش نہیں کرےگی

لبنانی قوم  ایران کی حمایت کو فراموش نہیں کرےگی

مہر نیوز/19 جولائی/2013ء: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائيل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکام کے تہنیتی پیغامات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی قوم سخت ترین شرائط میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کو ہر گز فراموش نہیں کرےگی۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے 33 روزہ جنگ میں کامیابی  کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکام کے تہنیتی پیغامات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی قوم سخت ترین شرائط میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد کو ہر گز فراموش نہیں کرےگی۔

ایران کے صدر احمدی نژاد، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ، وزیر خارجہ علی اکبر صالحی   اور پارلیمنٹ کی خارجہ اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے اپنے پیغامات میں حزب اللہ کے سربراہ کو اسرائيل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان میں اسلامی مقاومت کی حمایت کرنے پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی قوم سخت ترین شرائط میں ایران کی مدد کو ہرگز فراموش نہیں کرےگی۔

News ID 1825159

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha