مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے تہران میں ملکی اورغیرملکی نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران باہمی اعتماد اور احترام کی روشنی میں تمام ممالک بالخصوص عرب اورغیرعرب ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی تلاش و کوشش کرےگا۔ کانفرنس کا آغاز قرآن مجید کی چند آیات کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ ایران باہمی احترام و اعتماد کے ساتھ تمام ممالک کے ساتھ اپنے روابط کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی تلاش و کوشش جاری رکھےگا روحانی نے شام کے بحران کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران شام میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے اور شام کے معاملے کا بہترین حل شامی عوام کے پاس ہے اور شامی عوام کو اپنے ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے موقع فراہم کرنا چاہیے روحانی نے کہا کہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دہشت گردی کے ذریعہ حکومتوں کی تبدیلی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ روحانی نے کہا کہ وہ اپنے تمام انتخاباتی وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش کریں گے انھوں نے کہا کہ میری حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہے روحانی نے کہا کہ وہ اپنی حکومت میں تمام سیاسی جماعتوں کے اچھے ، شائستہ اور باتجربہ افراد سے استفادہ کریں گے۔ روحانی نے کہا کہ وہ خلیجی عرب ریاستوں اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ خلیجی عرب ریاستوں کے عوام ہمسایہ ہونے کے ساتھ ہمارے بھائی بھی ہیں۔
صدر حسن روحانی
سعودی عرب سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے پرتاکید
مہر نیوز/17 جون /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے تہران میں ملکی اورغیرملکی نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران باہمی اعتماد اور احترام کی روشنی میں تمام ممالک بالخصوص ہمسایہعرب اورغیرعرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی تلاش و کوشش کرےگا۔
News ID 1823637
آپ کا تبصرہ