مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر کرکوک اور بغداد میں بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔عراق کے دارالحکومت بغداد اور کرکوک شہر میں دھماکے ہوئے، کرکوک میں سرکاری عمارتوں کے قریب 2 کار بم دھماکوں کے بعد فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، اس واقعہ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
مہر نیوز/16 مئی /2013ء:عراق کے شہر کرکوک اور بغداد میں بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1821904
آپ کا تبصرہ