23 اپریل، 2013، 5:41 PM

عراق

عراقی فوج اور القاعدہ دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں 7 فوجی اور 20 دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج اور القاعدہ دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں 7 فوجی اور 20 دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/23 اپریل /2013ء: عراقی فوجیوں اور القاعدہ دہشت گردوں کے مابین جھڑپوں میں کم سےکم 7 عراقی فوجی اور 20 القاعدہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوجیوں اور القاعدہ دہشت گردوں کے مابین جھڑپوں میں کم سےکم 7 عراقی فوجی اور 20 القاعدہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔عراقی فوجی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد سے تقریبا2 سو کلومیٹر شمال میں واقع قصبے الحویجہ میں فوج اور دہشت گردوں میںجھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران 7فوجی   اور 20 القاعدہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوج نے علاقہ کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

News ID 1820574

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha