17 اپریل، 2013، 1:16 PM

بحرین

بحرین میں ہزاروں انقلابیوں کا سترہ شہر میں آل خلیفہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بحرین میں ہزاروں انقلابیوں کا سترہ شہر میں آل خلیفہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مہر نیوز/17 اپریل /2013ء: بحرین میں امریکہ اور اسرائيل نواز آل خلیفہ حکومت کا بحرینی عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے سترہ شہر میں ہزاروں بحرینی انقلابیوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، بحرینی عوام ملک میں بادشاہی نظام کے خاتمہ اور جمہوری نظام کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے بحرین کے اخبار الوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں امریکہ اور اسرائيل نواز آل خلیفہ حکومت کا بحرینی عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے  سترہ شہر میں ہزاروں بحرینی انقلابیوں نے کل حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، بحرینی عوام ملک میں بادشاہی نظام کے خاتمہ اور جمہوری نظام کا مطالبہ کررہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں جمہوری نظام کے قیام تک اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ بحرینی حکومت نے ہزارون بحرینیوں کو قید ی بنا رکھا ہے اور درجنوں بحرینی شہری اب تک شہید ہوچکے ہیں بحرین کی ظالم و جابر حکومت بحرینی بچوں اور خواتین کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

News ID 1820214

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha