مہر خبررساں ایجنسی نے فوجی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ میجر جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ذوالفقار اور صمصام دو جدید ٹینکوں کی نقاب کشائی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ذوالقار ٹینک پر پیشرفتہ ٹیکنالوجی نصب کی گئی ہے اور یہ ٹینک ٹی 72 کے مقابلے میں زیادہ پیشرفتہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بری فوج اپنے جنگی وسائل کو جدید تر بنانےکی کوشش کررہی ہے۔
مہرنیوز-4 فروری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ذوالفقار اور صمصام دو جدید ٹینکوں کی نقاب کشائی کی ہے۔
News ID 1808660
آپ کا تبصرہ