1 فروری، 2013، 1:23 PM

ہلیری کلنٹن

ایران کی شامی حکومت اور عوام کی مدد/ایران کی شامی حکومت گرانےمیں رکاوٹ

ایران کی شامی حکومت اور عوام کی مدد/ایران کی شامی حکومت گرانےمیں رکاوٹ

مہرنیوز- 1 فروری 2013ء: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے شامی حکومت کو گرانے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ناکامی و ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت اورعوام کی امداد بڑھا دی ہے اور ایران شامی حکومت کو گرانے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے شامی حکومت کو گرانے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ناتوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے شام کے صدر بشارالاسد کی حکومت اورعوام کی امداد بڑھا دی ہے اور ایران شامی حکومت کو گرانے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے  شام پر اسرائیل کے حملے اور دہشت گردوں کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے خطرناک ہتھیار فراہم کرنے پر تشویش کا اظہار نہیں کیا بلکہ شامی حکومت اورشامی عوام کو ایران کی طرف سے امداد فراہم کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کلنٹن کا کہنا ہے کہ ایرانیوں نے اپنی ترجیحات میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بشارالاسد حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے۔ ایران اب نہ صرف بشارالاسد حکومت کی مدد کرر ہا ہے بلکہ اُنہیں فوجی امداد بھی فراہم کر رہا ہے، کلنٹن نے شام میں مسلح دہشت گردوں کو دیئے جانے والے ہتھیاروں اور شامی عوام کے خلاف ان کے استعمال پر کوئی بات نہیں کی۔ کلنٹن نے کا کہنا ہے کہ روس بھی مختلف محاذوں پر شامی عوام اورحکومت کی مدد کرر ہا ہے ،روس نے اقوام متحدہ میں بشاراسد حکومت کی حمایت کی۔ کلنٹن نے کہا کہ روس بھی شامی حکومت کو اقتصادی اور فوجی امداد فراہم کر رہا ہے۔ کلنٹن نے امریکہ کی طرف سے دہشت گردوں کو 155 ملین ڈالر کی امداد پر بالکل تشویش ظاہر نہیں کی اور کرنی بھی نہیں چاہیے کیونکہ امریکہ دہشت گردوں کا باوا آدم ہے امریکہ دوسرے ممالک میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور انھیں ہر قسم کی مدد فراہم کررہا ہےامریکہ کا کام دنیا میں تباہی اور بربادی کےسوا کچھ نہیں امریکی حکام نے کبھی تعمیری سوچ پر کام نہیں کیا۔

News ID 1805488

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha