24 نومبر، 2012، 3:35 PM

پاکستان میں دو ٹریفک حادثے/ 24 افراد ہلاک

پاکستان میں دو ٹریفک حادثے/ 24 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 24 نومبر/ 2012ء: پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرالر کے در میان تصادم کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے جبکہ صوبہ سندھ کے شہر دادو کے قریب حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرالر کے در میان تصادم کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے جبکہ صوبہ سندھ کے شہر دادو کے قریب حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق پہلا حادثہ انڈس ہائی وے پر ضلع کرک کے علاقے سپینہ بانڈہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پشاور آ رہی تھی۔ زخمی افراد کو کرک کے ضلعی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح صوبہ سندھ کے شہر دادو میں ایک مسافر کوچ جو عزا داروں کو لے جارہی تھی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

News ID 1751055

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha