مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نےخلیج فارس میں سپاہ کی طاقت و توانائي میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں بندرلنگہ میں سپاہ کے پانچویں بحری بیڑے کو متعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس علاقہ میں سپاہ کی کمانڈ مستقل ہوگی جس سے علاقہ میں امن و سلامتی کےامور اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا انھوں نےکہا کہ سپاہ کے پانچویں بحری بیڑے سے تینوں جزائر اور آبنائے ہرمزپر بھی نگرانی میں مدد ملےگي میجر جنرل جعفری نے کہا کہ سپاہ اس علاقہ کے ترقیاتی اور دفاعی امور میں بھر پورحصہ لےگي۔ جنرل جعفری نے کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج اتنی مضبوط و مستحکم ہیں کہ انھوں نے دشمن سے حملہ کرنے کی فکر کو بھی سلب کرلیا ہے میجر جنرل جعفری نے کہا کہ اگر ایران کی مسلح افواج میں کہیں کوئي کمزوری ہوتی تو دشمن آج تک ایران پرحملہ کرچکا ہوتا۔ میجر جنرل جعفری نے کہا کہ آج ایران کی مسلح افواج ایمانی اور اسلامی طاقت کے ساتھ دنیا کے پیشرفتہ ہتھیاروں سے بھی مسلح ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں اپنی موجودہ دفاعی صلاحیتوں پراکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیں اپنی طاقت میں وقت اور ماحول کے مطابق اضافہ کرنا چاہیے۔
جنرل جعفری
سپاہ کے پانچویں بحری بیڑےکی تعیناتی سےدفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا
مہر نیوز/ 4 نومبر/ 2012ء: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نےخلیج فارس میں سپاہ کی طاقت و توانائي میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں بندرلنگہ میں سپاہ کے پانچویں بحری بیڑے کو متعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1735669
آپ کا تبصرہ