27 ستمبر، 2012، 8:15 AM

زمبابوے کے صدر کی سلامتی کونسل پرشدید تنقید

زمبابوے کے صدر کی سلامتی کونسل پرشدید تنقید

مہر نیوز/27 ستمبر2012ء: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نےسلامتی کونسل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی پالیسیوں کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیا ہے جبکہ ایرانی صدر نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں اصلاحات کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نےسلامتی کونسل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی پالیسیوں کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیا ہے  جبکہ ایرانی صدر نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں اصلاحات کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ زمبابوے کے صدرنے کہا کہ لیبیا میں نیٹو کے مشن کا مقصد شہریوں کی حفاظت کرنا تھا لیکن اسے قذافی کو ہٹانے کے لیے استعمال کیا گیا اور معمر قذافی اوران کے اہل خانہ کو گھیر کر مارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک نے لیبیا میں افریقی یونین کی امن کوششوں کو نظرانداز کیا۔ رابرٹ موگابے نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ارکان میں ایک تہائی افریقی ملک ہیں پھر بھی افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت حاصل نہیں،کیا یہی جمہوریت ،انصاف ہے اس سے قبل ایران کے صدر محمود احمدی نژآد نے بھی اقوام متحدہ میں اصلاحات کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے عالمی اداروں پر منہ زورطاقتوں کی اجارہ داری پر شدید تنقید کی ذرائع کے مطابق ایران نے دیگر ممالک کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف تنقید کرنے کا حوصلہ دیا ہے۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں، یہودیوں، عیسائیوں اور ہندووٴں کو آپس میں کوئی مسائل نہیں ہیں، دنیا میں موجودہ نظام حکومت ناانصافی اور تفریق پر مبنی ہے۔ محمود احمدی نژاد نے دنیا میں مایوسی اور بحران کی وجہ موجودہ وسائل کے غلط استعمال کو ٹھہرایا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے جوہری ہتھیاروں سے دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔ ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کے ادارے کو تمام اقوام سے متعلق ادارہ قرار دیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ عالمی سطح پر آج عدل و انصاف کے بجائے منہ زور طاقتوں کی حکمرانی ہے جو اپنے ذاتی اور ملکی مفادات کے لئے دیگر قوموں اوردیگرممالک کے مفادات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ احمدی نژاد نے کہا کہ اقوام متحدہ  جو دنیا کی تمام قوموں کا دارہ ہے اس میں عدل و انصاف کا فقدان ہے انھوں نے کہا کہ اس عالمی ادارے کو پوری انسانیت کے لئے عدل و انصاف کی راہیں ہموار کرنی چاہیے۔ اور اگر عدل و انصاف سے کام لیا جاتا تو آج عالمی سطح پر برے اور ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوتے۔

News ID 1706269

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha