مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے سعودی عرب میں ایرانی شہریوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے اس غیر قانونی ،غیر انسانی اور غیر اسلامی اقدام کو ہر گز معاف نہیں کرےگا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکام نے جدہ میں موجود ایرانی قونصل خانہ کے اہلکاروں کو بھی ایرانی شہریوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جو بین الاقوامی کنونشنوں کی واضح اور صریح خلاف ورزی ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایرانی شہریوں کو نہ تو وکیل فراہم کیا اور نہ ہی ایرانی سفارتکاروں کے ساتھ ملاقات کی اجازت دی جس سے واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے مشکوک انداز میں ایرانی شہریوں کو بہمیانہ طور پر قتل کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے بھی اس سلسلے میں جھوٹ بولا ، اس نے کہا تھا کہ ایرانی شہریوں کو قتل کرنے کا حکم متوقف کردیا گیا ہے جبکہ ایرانی شہریوں کو بہیمانہ انداز میں قتل کیا گيا ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت کو ایرانی شہریوں کے قتل کا تاوان ادا کرنا پڑےگا اور ایران سعودی عرب کے اس بہیمانہ ، غیر اسلامی ، غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام کو کبھی معاف نہیں کرےگا۔
رامین مہمانپرست
ایران سعودی عرب میں ایرانی شہریوں کے بہیمانہ قتل کو معاف نہیں کرےگا
مہر نیوز/26جون /2012 ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب میں ایرانی شہریوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے اس غیر قانونی ،غیر انسانی اور غیر اسلامی اقدام کو ہر گز معاف نہیں کرےگا۔
News ID 1635577
آپ کا تبصرہ