4 مئی، 2012، 5:44 PM

ایران ، روس اور چین کی شام میں بیرونی مداخلت کی ایک بار پھر مخالفت

ایران ، روس اور چین کی شام میں بیرونی مداخلت کی ایک بار پھر مخالفت

مہر نیوز-4 مئی 2012ء: ایران ، روس اور چین نے کوفی عنان کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے شام میں غیر ملکی مداخلت کی ایک بار پھر مخالفت کی ہے اور کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں مغربی اور عربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی خبـررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران ، روس اور چین نے کوفی عنان کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے شام میں غیر ملکی مداخلت کی ایک بار پھر مخالفت کی ہے اور کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں مغربی اور عربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سانا کے مطابق شام کے تمام صوبوں میں مجلس الشعب کے انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں یہ انتخابات 7 مئي کو منعقد ہوں گے۔ روس نے شام میں اصلاحات اور انتخابات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے غیر ملکی مداخلت کو رد کردیا ہے ادھر چین اور ایران نے بھی شام میں غیر ملکی مداخلت کی شدید مخالفت کی ہے لبنان نے بھی شام میں عربی اور مغربی ممالک کی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ ادھر سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل  کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے دہشت گردانہ کارروائياں جاری رکھی ہوئی ہیں سعودی عرب اور قطر شام میں امریکی مداخلت کے خواہاں ہیں۔

News ID 1593288

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha