مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے رفسنجان میں سرچشمہ مس کمپنی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب میں ایرانی قوم کی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سےاقتصادی پابندیاں ایرانی عوام کی پیشرفت کو روک نہیں سکتیں ، یورپی ممالک کو تیل فروخت کرنے کی ایران کو ضرورت بھی نہیں ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایرانی قوم نے مغربی ممالک کی پابندیوں کے سائے میں تمام شعبوں میں شادندار پیشرفت حاصل کی ہے اور اس وقت ایران ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ بعض ممالک امریکہ کےہاتھ کا کھلونا بنے ہوئے ہیں اور ان ممالک کے حکام نے اپنی قوموں کا وقار امریکہ کے ہاتھ میں فروخت کردیا ہے اور امریکہ ان کے سیاہ و سفید کا مالک بن گيا ہے صدر احمدی نژاد نے امریکی حکومت کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائيل کو بچانے کے لئے شام کی حکومت کو گرانا چاہتا ہے کیا شام کی حکومت گرانے سے اسرائيل بچ جائے گا ؟ انھوں نے کہا کہ علاقائي قومیں اسوقت بیدار ہیں اور وہ علاقہ میں امریکہ کے غلام اور مزدور حکام کو اچھی طرح پہچانتی ہیں اور ان کے خلاف نبرد آزما بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مٹی سونے کی مٹی ہے اور ہمیں یورپ کو تیل بیچنے کی ضرورت بھی نہیں ۔ ایران گذشتہ تیس برس سے امریکہ کو تیل نہیں فروخت کررہا لیکن اس کے باجود سربلند اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ اور یورپ خود اقتصادی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں لہذا وہ ایران کے لئے کوئی اقتصادی مشکل پیدا نہیں کرسکتے ہیں۔
مہر نیوز-26 جنوری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے ایرانی قوم کی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سےاقتصادی پابندیاں ایرانی عوام کی پیشرفت کو روک نہیں سکتیں اور یورپی ممالک کو تیل فروخت کرنے کی ایران کو ضرورت ہی نہیں ہے۔
News ID 1517903
آپ کا تبصرہ