5 جنوری، 2012، 2:49 PM

چینی وزارت خارجہ

چین کا امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں پر شدید ردعمل کا اظہار

چین کا امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں پر شدید ردعمل کا اظہار

مہر نیوز-5 جنوری 2012ء: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ چین علاقائی قانون کو بین الاقوامی قانون پر فوقیت دینے اور دیگر ملکوں پر یکطرفہ پابندیوں کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ چین علاقائی قانون کو بین الاقوامی قانون پر فوقیت دینے اور دیگر ملکوں پر یکطرفہ پابندیوں کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئی پابندیوں سے چین کا ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے کہا کہ چین کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ ایران کا ایٹمی مسئلہ اور تناؤ میں کمی کے لئے پابندیاں موثر ہتھیار نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تناؤ میں کمی اور ایٹمی تنازعہ حل کرنے کے لئے مذاکرات ہی واحد درست راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور ایران کے مابین توانائی اور اقتصادی شعبوں میں بہترین اور شفاف تعلقات قائم ہیں۔ اور امریکی پابندیوں سے یہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

News ID 1502060

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha