خبررساں رساں ايجنسي مہر نے ارنا كے حوالے سے خبر دي ہے كہ عراق كے بزرگ مرجع تقليد آيت اللہ سيستاني نے انتخابات ميں خواتين كي بھرپور شركت پر تاكيد كي ہے ـ آيت اللہ سيستاني كے نمائندے احمد الصافي نے بتايا كہ انہوں نے كہا ہے كہ مردوں كو حق نہيں پہنچتا وہ ووٹ ڈالنے كے لئے خواتين كو گھر سے نكلنے كي اجازت نہ ديں بلكہ مردوں كو چاہيے كہ وہ انتخابات ميں شركت كرنے كے لئے خواتين كے ساتھ تعاون كريں ـ احمد الصافي نے كہا 30 جنوري كے عام انتخابات ميں خواتين كا ووٹ فيصلہ كن ثابت ہو گا ـ انہوں نے بتايا آيت اللہ سيستاني نے دوبارہ عراقي باشندوں سے اپيل كي ہے كہ قابض افواج كے قبضے سے نكلنے كے لئے عام انتخابات ميں شركت كريں ـ |
آپ کا تبصرہ