مہرخبررساں ایجنسی نے اخبار ایزوسٹیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی اور مغربی حکام کے درمیان شام کے معاملے میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں۔ روسی بحری کمانڈ نے شام کے ساحل کی طرف اپنے جنگی بحری بیڑے کو روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس اپنا طیارہ بردار بحری بیڑہ ”ایڈمرل خزتوف“ جس کے ساتھ پٹرول کشتیاں، آبدوز شکن بحری بیڑے اور دوسرے بحری جہاز ہوں گے روسی بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ شام کے ساحل تارطوس پر قائم اپنے اڈے کیلئے فلوٹیلا روانہ کر رہے ہیں۔ اس اڈے پر 600 روسی کام کر رہے ہیں ۔ روسی بحریہ کے ترجمان کے مطابق آئندہ چار ماہ میں روسی بحری بیڑہ شام کے ساحل پر پہنچ جائےگا روسی ترجمان کے مطابق ان جنگی بحری بیڑے کا شام کے اندرونی معمالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ