2 اگست، 2011، 9:59 AM

مائیکل سلیمان

لبنان کا اصلی مقصد اپنےمقبوضہ علاقہ کو اسرائيل سے آزادکرانا ہے

لبنان کا اصلی مقصد اپنےمقبوضہ علاقہ کو اسرائيل سے آزادکرانا ہے

مہر نیوز- 2 اگست 2011ء: لبنان کے صدر مائیکل سلیمان نےایک فوجی تقریب کے دوران کہا ہے کہ لبنان کا اصلی مقصد اپنےمقبوضہ علاقہ کو اسرائيل سے آزادکرانا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے صدر مائیکل سلیمان نےایک فوجی تقریب کے دوران  کہا ہے کہ لبنان کا اصلی مقصد اپنےمقبوضہ علاقہ کو اسرائيل سے آزادکرانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  لبنان کے علاقےشبعا اور کفرشوبا اسرائيل کے غاصبانہ قبضے میں ہیں اور ان  علاقوں کو  آزادکرانا لبنان کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری آبی اقتصادی حدود پر بھی توجہ ہے اور اس سلسلے میں ہر اقدام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

لبنانی صدر نے کہا کہ ہم فلسطین کے مستقل ملک اور آوارہ وطن فلسطینیوں کی اپنے وطن واپسی کے حق میں ہیں انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے خطرے کے پیش نظر لبنان میں قومی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے حالیہ خطاب میں کہا تھا کہ حزب اللہ لبنان کی آبی سرحد میں اسرائیل کی مداخلت کا منہ توڑ جواب دےگا اسرائیل لبنان کے تیل کی چوری کررہا ہے۔

News ID 1373454

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha