خبر رساں ايجنسي مہر كي رپورٹ كے مطابق ايران كي اعلي قومي سلامتي كونسل كے سيكريٹري جناب حسن روحاني نے تہران ميں پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آئي اے اي اے كي حاليہ قرارداد ميں يہ ثابت ہو چكا ہے كہ ايران كي ايٹمي سرگرمياں پرامن مقاصد كے ليے ہيں كيونكہ ايران كي ايٹمي تنصيبات كاايك سال معائنہ كرنےكے بعد آئي اے اي اے كي گورننگ كونسل نے اس امر كا اعتراف كيا ہے انہوں نے مزيد كہا ويانا ميں آئي اے اي اے كے اجلاس كے دوران امريكي نمائندہ غصہ ميں تھا اور سب ہي كا يہ كہنا تھا كہ امريكہ ناكام ہوگيا ہے اور جيت ہماري ہوئي ہے انہوں نے كہا كہ اس قرارداد كے بعد ايران كا ايٹمي مسئلہ غير معمولي حالت سے نكل كر خاتمے كي طرف جا رہا ہے انہوں نے كہا كہ ہم نے رضاكارانہ طور پر يورنيم كي افزودگي كا عمل معطل كيا ہے اور اس كا مقصد عالمي برادري كے ساتھ اعتماد بحال كرنا ہے حسن روحاني نے كہا كہ يورينيم كي افزودگي يورپي يونين سے مذاكرات كے دوران تك معطل رہے گي انہوں نے كہا كہ مذاكرات كے دوران اگر ہميں احساس ہوا كہ يورپي ممالك وقت ضائع كر رہے ہيں يا مذاكرات كا كوئي نتيجہ نہيں نكل رہا ہے تو ہم افزودگي كا عمل دوبارہ شروع كر ديں گے حسن روحاني نے كہا يورپي ملكوں نے ايٹمي ٹيكنالوجي اقتصادي تعاون ترقي يافتہ ٹيكنالوجي نيز علاقے ميں سكيورٹي اور سياسي ميدانوں ميں تعاون كي يقين دہاني كرائي ہے اور ان امور كا جائزہ لينے كے ليے كميٹياں تشكيل دي جائيں گي ايران كي اعلي قومي سلامتي كونسل كے سيكريٹري جناب حسن روحاني نے كہا ہے كہ ايران آي اے اي اے كے ساتھ تعاون جاري ركھے گااور اين پي ٹي معاہدے پر كاربند رہے گاانہوں نے كہا ايران امريكہ كي دھمكيوں سے نہيں ڈرتا اور ايران كبھي بھي جوہري طاقت حاصل كرنے كے اپنے حق سے دستبردار نہيں ہوگا
ايران كي اعلي قومي سلامتي كونسل كے سيكريٹري جناب حسن روحاني نے كہا كہ
ہم امريكہ كو دنيا سے الگ تھلگ كرنے كي صلاحيت ركھتے ہيں ايٹمي توانائي كي عالمي ايجنسي كي گورننگ كونسل كي حاليہ قرارداد ميں واضح طور پر اعتراف كيا گيا ہے كہ ايران كا ايٹمي پروگرام پر امن مقاصد كے ليے ہيں
جناب حسن روحاني نے كہا كہ تمام دنيا نے امريكہ كے مطالبے كو مسترد كرديا ہےہم نے بطور ايك عالمي ادارہ كے يہ ثابت كرديا ہے كہ ہم امريكہ كو دنيا سے الگ تھلگ كرنے كي صلاحيت ركھتے ہيں جو ہماري بہت بڑي فتح ہے
News ID 135379
آپ کا تبصرہ