خبر رساں ايجنسي مہر كے نامہ نگار نے بتايا ہے كہ ايران كي وزارت خارجہ كے ترجمان نے شرم الشيخ اجلاس ميں امريكي حكام كے ساتھ ايراني وزيرخارجہ كي ہر قسم كي بات چيت كي خبروں كو بے بنياد قرار ديا ہے وزارت خارجہ كے ترجمان نے شرم الشيخ اجلاس كے موقع پر عشائيہ كے دوران ايران اور امريكہ كے وزرائے خارجہ كے مابين مذاكرات كے بارے ميں بعض ذرائع ابلاغ كي خبروں كي سختي سےترديد كرتے ہوئے كہا كہ ايران اور امريكہ كے وزرائے خارجہ كے مابين كسي بھي قسم كي بات چيت نہيں ہوئي ہے جناب آصفي نے كہا كہ جيسا كہ پہلے اعلان كيا گيا ہے امريكہ كي غلط پاليسيوں كے پيش نظر ايران و امريكہ كے مابين مذاكرات كا كوئي فائدہ نہيں ہے اور بات چيت كا عمل ايجنڈے ميں بھي شامل نہيں تھا اس درميان ايران كے وزير خارجہ جناب كمال خرازي نے امريكہ كے مستعفي وزير خارجہ كولن پاول سے بات چيت كرنے سے انكار كرديا
حميد رضا آصفي نے كہا كہ
امريكي حكام سے ايراني وزيرخارجہ كي بات چيت كي خبريں بے بنياد ہيں
ايران اور امريكہ كے وزرائے خارجہ كے مابين كسي بھي قسم كي بات چيت نہيں ہوئي ہے
News ID 133245
آپ کا تبصرہ