6 مئی، 2011، 1:18 PM

پاکستان

کوئٹہ میں فائرنگ اور دھماکے سے 8 افرادجاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ اور دھماکے سے 8 افرادجاں بحق

پاکستان کے شہرکوئٹہ میں بروری روڈ پر فائرنگ اور دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ میں بروری روڈ پر فائرنگ اور دھماکے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےہیںذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بروری روڈ پر ہزارہ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ اور دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایف سی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد شیعہ مسلمان ہیں  پولیس نےاس واقعہ کو دہشت گردی اور فرقہ وارانہ کارروائی قراردیا ہے۔زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں کی غیر موجودگی پر بھی احتجاج کیا ہے۔ واقعہ کے خلاف مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس روڈ احتجاجاً بند کر کے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے.

News ID 1305993

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha