14 نومبر، 2004، 7:39 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عيد سعيد فطر كے خطبوں ميں فرماياكہ

يوم قدس كے موقع پر ايران كي غيور اور بہادر عوام كے مظاہروں سے مسلمانوں ميں سامراجي طاقتوں كےسا تھ مقابلہ كرنے كا حوصلہ بڑھے گا

يوم قدس كے موقع پر ايران كي غيور اور بہادر عوام كے مظاہروں سے مسلمانوں ميں سامراجي طاقتوں كےسا تھ مقابلہ كرنے كا حوصلہ بڑھے گا

رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ فلسطين اور عراق ميں امريكي اور اسرائيلي فوجوں كے ہاتھوں مسلمانوں كا قتل عام در حقيقت اسلام كے خلاف غير اعلانيہ جنگ ہے

صدارتي انتخابات ميں بڑے پيمانےپر عوام كي شركت بڑي اہميت كي حامل ہے

ايك مہينے كي عبادت اور روزہ داري كے بعد ايران كي غيور اور باوفا قوم نے خدا كا شكر اداكرنے كے لئے آج صبح دوركعت نماز عيد فطر پورے ملك ميں بڑي عزت و احترام كے ساتھ ادا كي تہران ميں آج صبح نماز عيد فطر حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كي امامت ميں ادا كي گئي جسميں لاكھوں عاشقان خدانے شركت كي

خبررساں ايجنسي مہر كي رپورٹ كے مطابق حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے عيد سعيد فطر كے پہلے خطبے ميں ايراني عوام اور مسلمانان عالم كو عيد سعيد فطر كے موقع پر

مباركباد پيش كي انھوں نے اس خطبہ ميں فرمايا كہ رمضان المبارك بہشت كا ايك حصہ ہے

جسميں انسان تقرب خداحاصل كرتاہے اور اسلامي زندگي كي واقعي لذتوں سے آشنا ہوتاہے

اور خدا كا قرب حاصل كر نے كے لئے يہ ايك بہترين اور طلائي ترين موقع ہے

انھوں نے فرمايا كے رمضان المبارك كي عبادت اور بندگي اور روزہ ركھنے كاماحصل اور نتيجہ تقوي ہے اور تقوي كے گرانقدر سرمايہ كي پورے سال ميں حفاظت كرني چاہيئے

رہبر معظم انقلاب اسلامي نےدوسرے خطبہ ميں ايراني قوم اور نوجوانوں ميں اسلام كي بڑھتي ہوئي مقبوليت كي طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ جس قوم كے پاس رمضان المبارك ہے اس كے پاس خدا ہے اور جس قوم كے پاس محرم الحرام ہے اس كے پاس جہاد اور شہادت كا سرمايہ ہےاور ايسي قوم كبھي مغلوب نہيں ہو سكتي

رہبر انقلاب اسلامي نے يوم قدس كے موقع پر ايران كي غيور اور بہادر عوام كے مظاہروں كيطرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس عمل سے مسلمانوں ميں سامراجي طاقتوں كا مقابلہ كرنے كا حوصلہ بڑھے گا رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ فلسطين اور عراق ميں امريكي اور اسرائيلي فوجوں كے ہاتھوں مسلمانوں كا قتل عام در حقيقت اسلام كے خلاف غير اعلانيہ جنگ ہے

 

News ID 129914

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha