مہر خبررساں ایجنسی نے لبنان کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے صدر مائیکل سلمیان نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کی اکثریت آراء حاصل کرنے کے بعد نجیب میقاتی کو لبنان کی کابینہ تشکیل دینے کے لئےنیا وزیر اعظم متخب کیا ہے.نجیب میقاتی کو حزب اللہ لبنان اور اس کی اتحادی جماعتوں نےوزارت عظمی کے لئے نامزد کیا تھا نجیب میقاتی کے حق میں 68 نمائندوں نے ووٹ دیا اور وہ سعد حریری کی جگہ لبنان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں سعد حریری کی حکومت ان کے امریکہ کے دورے کے دوران خۃم ہوگئی تھی ۔سعد حریری نے قومی اور ملکی مفادات کے پر امریکی اور اسرائیلی مفادات کو ترجیح دینے کا منصوبہ بنایا اور امریکہ کی حمایت سے اسےعملی جامہ پہنانے کی کوشش کی لیکن حریری کے اس منصوبہ کو لبنانی وزراء نے ناکام بنادیا اور اس کابینہ سے مستعفی ہو کر سعد حریری کی حکومت کو ہی ختم کردیا۔ ادھر سعد حریری کے بعض حامیوں نے العربیہ ٹی وی چینل کی تحریک پر آشوب برپا کرنے کی کوشش کی ہےجسے لبنانی سکیورٹی دستوں نے منتشر کردیا ہے العربیہ لبنان میں قومی بحران پیدا کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے لیکن لبنانی عوام نے العربیہ کی کوششوں کو ناکام بنانے کا فیصلہ کیا ہے نجیب میقاتی ایک اہم سیاسی رہنما ہیں جنکا تعلق اہلسنت سے ہے اور وہ اہلسنت اور شیعوں کی حمایت سے لبنان کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں میقاتی نے قومی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
لبنان کے صدر مائیکل سلمیان نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کی اکثریت آراء حاصل کرنے کے بعد نجیب میقاتی کو کابینہ تشکیل دینے کے لئےنیا وزیر اعظم متخب کیا ہے.
News ID 1239401
آپ کا تبصرہ