24 دسمبر، 2010، 12:24 PM

امریکہ

مالی بحران کا شکار امریکی کمپنیوں کو ایران اور دیگر ممالک سے تجارت کی اجازت

مالی بحران کا شکار امریکی کمپنیوں کو ایران اور دیگر ممالک سے تجارت کی اجازت

امریکی حکومت نے مالی بحران کا شکارمخصوص مقامی کمپنیوں کو ایران اور دیگر ایسے ممالک کے ساتھ تجارت کی اجازۃ دیدی ہے جن پر پابندیاں عائد ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت نے مالی بحران کا شکارمخصوص مقامی کمپنیوں کو ایران اور دیگر ایسے ممالک کے ساتھ تجارت کی اجازۃ دیدی ہے جن پر پابندیاں عائد ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیوں کے شکار ممالک کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت کے لیے امریکی کمپنیوں کو خصوصی لائسنس جاری کیے ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ نے معروف امریکی کمپنیوں اور بینکوں کی شہ پر پابندیوں کے قوانین میں 10 ہزار کے قریب استثنیات کی ہیں۔ پابندیوں کا شکار ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے زیادہ تر لائسنس دس برس پرانے ایک قانون کے تحت جاری کیے گئے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی ایران اور دیگر ممالک کے خلا ف اقتصادی پابندیوں امریکہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور امریکی کمپنیوں کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

News ID 1216419

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha