12 دسمبر، 2010، 9:32 AM

مجالس عزا

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجالس عزا کا انعقاد

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجالس عزا کا انعقاد

محرم الحرام کے ایام میں حضرت سید الشہداء ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی مجالس عزا گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں منعقد ہوں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے ایام میں حضرت سید الشہداء ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی مجالس عزا گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  کی موجودگی میں منعقد ہوں گی۔

مجالس عزا کا سلسلہ پیر کے دن (سات محرم الحرام )سے لیکر جمعہ کے دن (بارہ محرم الحرام ) تک جاری رہےگا مجالس عزا حسینیہ امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوں گی مجالس سےقبل نماز مغرب و عشا رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں منعقد ہوگی۔ جناب فلاح زادہ نماز مغرب و عشا سے قبل احکام بیان کریں گے۔

News ID 1208812

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha