مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دورہ قم کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگي میں حجۃ الاسلام والمسلمین رسولی محلاتی نے صوبہ قم کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور ان شہروں کے عوام تک رہبر معظم انقلاب اسلامی کا گرم سلام پہنچایا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین رسولی محلاتی صوبہ قم کے جعفر یہ ، کہک، حاجی آباد، دستجرد اور سلفچگان شہروں میں عوام کے مختلف طبقات میں حاضر ہوئے اور ان شہروں کے حکام کی موجودگی میں عوامی مشکلات و مسائل کا جائزہ لیا اور انھوں نےمذکورہ شہروں میں شہداء کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی بھی کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمیان نے بھی قم میں معذور اور بوڑھے افراد کی حفاظت اور نگہداشت کے سینٹر میں پہنچ کررہبر معظم انقلاب اسلامی کا انھیں سلام پہنچایا اور ان کی عزت و تکریم کی ۔
آپ کا تبصرہ