23 جون، 2010، 4:44 PM

صدر باراک اوبامہ

امریکی صدر کی افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر کے اظہارات پر برہمی

امریکی صدر کی افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر کے اظہارات پر برہمی

امریکی صدر باراک اوبامہ نے افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر جنرل میک کریسٹل کے اظہارات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل میک کرسٹل نے اپنے انٹرویو میں کم فہمی اور نادانی کا ثبوت دیا ہے۔

 

مہر خبرساں ہایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈر جنرل میک کریسٹل کے اظہارات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل میک کرسٹل نے اپنے انٹرویو میں کم فہمی اور نادانی کا ثبوت دیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ جنرل میک کرسٹل اور انکے اسٹاف نے اپنے انٹرویو میں ناقص فہم کا ثبوت دیا۔ مگر وہ آج وائٹ ہاؤس میں جنرل سے ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد اُن کے مستقبل کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جنرل میک کرسٹل اپنے ریمارکس پر معافی مانگ چکے ہیں۔ جبکہ امریکی ذرائع کے مطابق میک کرسٹل نے مستعفی ہونے کی پیشکش بھی کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز کا کہنا ہے کہ جنرل میک کرسٹل کے متنازع بیان پر صدر بہت برہم ہیں۔ جنرل کی برطرفی سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں۔ اوران کے مستقبل فیصلہ صدراوباما خود کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے میک کرسٹل کے انٹرویو پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنگین غلطی کی ہے۔ میک کریسٹل نے اپنے انٹرویو میں امریکہ کے اعلی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ادھر امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ امریکی فوج لاکھوں ڈالر افغان سکیورٹی فرموں کو دیتی رہی ہے  اور ان فرموں کا پیسہ طالبان کمانڈروں کی جیب میں جاتا رہا ہے۔

News ID 1106293

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha