8 مئی، 2010، 3:56 PM

سعودی فرمانروا

سعودی عرب کے فرمانروا نے سعودیوں کی جانب سےدہشت گردوں کی مالی معاونت پر برہمی کا اظہار کیا ہے/ سعودی عرب سمیت خلیجی عرب ممالک سے دہشت گردوں کو مالی تعاون مل رہا ہے

سعودی عرب کے فرمانروا نے سعودیوں کی جانب سےدہشت گردوں کی مالی معاونت پر برہمی کا اظہار کیا ہے/ سعودی عرب سمیت خلیجی عرب ممالک سے دہشت گردوں کو مالی تعاون مل رہا ہے

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کیلئے سعودیوں کی جانب سےمالی مدد کرنابھی دہشتگردی کی طرح قبیح فعل اورجرم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وہابیوں کی جانب سے القاعدہ اور طالبان دہشت گردوں کو بڑے پمیانے پر مالی مدد فراہم کی جاتی ہے جس اب سعودی فرمانروا کی چیخ بھی نکل گئی ہے سعودی بادشاہ نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ کے نام ایک پیغام میں کہا ہےکہ نہ صرف یہ کہ دہشت گردوں کی مالی مدد بھی دہشت گردی کی طرح بری حرکت ہے بلکہ یہ اس مقدس سرزمین کی حرمت کی پامال کرنےکی کوشش اور سعودی عرب کی سکیورٹی اور وسائل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گرد سعودی عرب کی اعتدال پسند سوچ کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں واضح رہے کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے بھی گزشتہ ماہ ایک فتوے میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت غیر قانونی ہے اور ایسا کرنے والوں کو سزادی جانی چاہیےسعودی عرب چونکہ اسامہ بن لادن کا وطن ہے لہذا سعودی شہری بڑے پیمانے پر اسامہ بن لادن کی القاعدہ دہشت گرد تنظیم کو انسانی اور مالی وسائل فراہم کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ خلیج ممالک میں بھی سرگرم وہابی طالبان اور القاعدہ کو مدد فراہم کررہے ہیں اسلامی ممالک میں دہشت گردی وہابیت کی سرپرستی میں جڑیں مضبوط کررہی ہے۔

News ID 1078931

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha