20 فروری، 2010، 8:25 PM

سعید جلیلی

اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں مشترکہ سلامتی کے اصول کی حمایت کرتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں مشترکہ سلامتی کے اصول کی حمایت کرتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری جلیلی نے آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں مشترکہ امن وسلامتی کے اصول کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں مشترکہ امن وسلامتی کے اصول کی حمایت کرتا ہے انھوں نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں اپنے مفادات کے لئے خطے اندرونی امور میں مداخلت کرتی ہیں اور انھیں علاقائی عوام کے مفادات کا کوئی پاس لحاظ نہیں ہے لہذآ ضروری ہے کہ علاقائی ممالک مشترکہ تعاون کے ذریعہ خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے اپنافعال کردار ادا کریں۔آذربائیجان کے پارلیمانی سربراہ نے بھی کہا کہ علاقائی ممالک ملکر حظے کے عوام کےمفادات  میں اہم قدم اٹھا سکتے ہیں اس نے ایران اور آذربائیجان کے باہمی روابط کو دیرینہ اور تاریخی قراردیا۔

 

News ID 1037814

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha