15 فروری، 2010، 4:43 PM

یوکرائن

یوکرائن میں صدارتی انتخاب میں وکٹر یانوکووچ کی فتح رسمی طور پر تایید

یوکرائن میں صدارتی انتخاب میں وکٹر یانوکووچ کی فتح رسمی طور پر تایید

یوکرائن میں الیکشن کمیشن نے وکٹر یانوکووچ کو 7 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں فاتح قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں الیکشن کمیشن نے وکٹر یانوکووچ کو 7 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں فاتح قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے وکٹریانوکووچ کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی حریف سے 8 لاکھ 88 ہزار یا 3.5 فیصد زائد ووٹ حاصل کیے۔ یانوکووچ کی حریف، وزیر اعظم یولیا تائیمو شینکو نے گزشتہ روز ووٹنگ میں دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ یادرہے یوکرائن میں یانوکوویچ کی کامیابی سے مغرب کا حمایت یافتہ آرنج انقلاب پوری طرح شکست کھاگياہے اور اب عوام نے اپنی مرضی سے اپنا صدر انتخاب کیاہے ۔

 

News ID 1035075

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha