7 جنوری، 2010، 12:21 PM

روس

روسی ریاست داغستان میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور پندرہ زخمی

روسی ریاست داغستان میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور پندرہ زخمی

روسی ریاست داغستان میں پولیس ہیڈکواٹر پر خود کش حملے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی ریاست داغستان میں پولیس ہیڈکواٹر پر خود کش حملے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی روس کے علاقے داغستان کے دارالحکومت مکہ اچکلہ میں پولیس ہیڈکواٹر پر ہونے والے خود کش بم حملے میں کم از کم چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئےہیں۔مقامی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب بدھ کی صبح پولیس اہلکارہیڈکواٹر میں لائن لگا کردن کی ڈیوٹی کے احکامات حاصل کر رہے تھے۔مقامی حکومت کے اہلکار کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور پولیس ہیڈکواٹر کےگیٹ کھلنے کا انتظار کر رہا تھا۔

اہلکار کے مطابق جب پولیس ہیڈکواٹر کے دروازے کھلے تو خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس ہیڈکواٹر میں داخل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق گاڑی میں کم از کم ستر کلو دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔

 

News ID 1012946

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha