مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے جنوری کی پہلی تاریخ سے دنیا کے پانچ ممالک کے شہریوں کو ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ہندوستان میں ویزا کے نظام میں اس طرح کی آسانی پہلی بار کی گئی ہے۔
ہندوستان نے ان نئی سہولیات کے لیے جن پانچ ممالک کا انتخاب کیا ہے ان میں جاپان، نیوزی لینڈ، فن لینڈ، سنگاپور اور لگزمبرگ شامل ہیں۔
یکم جنوری سے ان ممالک کے شہریوں کو ممبئی، دلی، چینائی اور کلکتہ کے ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد سے ویزا جاری کرنا شروع کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ