دنيا كے 17 ملكوں ميں تين ملين ايرانيوں كےپاس 800 بلين ڈالر سرمايہ موجود ہے بيروني ملكوں ميں تين ملين ايرانيوں كے پاس 600 سے ليكر 800 بلين ڈالر كا سرمايہ موجود ہے
ايك با خبر ذرائع نے خبر رساں ايجنسي مہر كو اس خبر سے آگاہ كرتے ہوئے كہا كہ ان ميں سے ايك ملين اور تين لاكھ افراد امريكہ ميں ، تين لاكھ پچاس ہزار افراد كنيڈا ميں ، دولاكھ متحدہ عرب امارات ميں ، ايك لاكھ ساٹھ ہزار افراد فرانس ميں ، ايك لاكھ ساٹھ ہزار افراد برطانيہ ميں ، ايك لاكھ چاليس ہزار افراد جرمني ميں ، ايك لاكھ افراد آسٹريليا ميں ، پچاسي ہزار افراد سويڈن ميں ، ستر ہزار افراد كويت ميں ، بياليس ہزار افراد اٹلي ميں ، چاليس ہزار افراد افغانستان ميں ، چھتيس ہزار افراد آسٹريا ميں ، تيس ہزار افراد ہالينڈ ميں ، پچيس ہزار افراد يونان ميں ، چوبيس ہزار افراد بحرين ميں ، بيس ہزار افراد جاپان ميں ، اور بيس ہزار افراد قطر
ميں رہتے ہيں
اس منابع نےكہا كہ ان ميں تين فيصد يعني دس ہزار سے كم وہ لوگ ہيں جو اسلامي نظام كے مخالف ہيں اس منبع نے مزيد بتايا كہ بيرون ملك ايرانيوں كے تين سو خصوصي اداروں ميں سے صرف بيس ادارے ان لوگوں كے پاس ہيں جو اسلامي نظام كے مخالف ہيں
آپ کا تبصرہ