مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبرررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گروپ 20 کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ نے برازیل میں ہونے والے اجلاس میں بین الاقوامی مالی اداروں کی اصلاحات پر زوردیا ہے۔ برازیل کے وزیر خزانہ نے ساؤ پالو میں جی ٹوینٹی کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو درپیش اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے،تاہم ابھی ان کی نوعیت پوری طرح طے نہیں کی گئی۔ اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ بحران کے بعد امریکا،برطانیہ اور دیگر ممالک کی جانب سے بیل آؤٹ پیکجز مالیاتی مشکلات دور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ امیر ممالک کو بینکاری اور کریڈٹ کے نظام کو سنبھالا دینے کے لیے مزید رقوم مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ وزراء خزانہ نے اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالی اداروں کے قوانین میں بھی اصلاحات پر تاکید کی ہے۔ گروپ 20 میں 7 صنعتی ممالک کے علاوہ آسٹریلیا ، ارجنٹائن، برازیل ، چین ، مکسیکو، ہندوستان ، انڈونیشیا، روس ، سعودی عرب، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا، ترکی ،اور یورپی یونین شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ