26 جنوری، 2008، 1:35 PM

ہندوستان

ہندوستان میں آج 59واں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے۔

ہندوستان میں آج 59واں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے۔

ہندوستان میں آج 59 واں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے اس موقع پر پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ہندوستان کی مشرقی ریاستوں اور کشمیر میں آج ہندوستان کا یوم جمہوریہ ، یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں آج 59 واں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے اس موقع پر پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ہندوستان کی مشرقی ریاستوں اور کشمیر میں آج ہندوستان کا یوم جمہوریہ ، یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔مشرقی ریاستوں میں آزادی کے لیے لڑنے والے گروپ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاستوں میں عام ہڑتال کی کا ل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کوہندوستان کے ظلم وجبر سے ضرور آزاد کرائیں گے۔دوسری طرف کشمیر میں بھی آج ہندوستان کا یوم جمہوریہ یوم سیا ہ کے طور پر منا یا جارہا ہے۔بخشی اسٹیڈیم کشمیر میں ہونے والی سرکاری تقریب میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کی مسلح افواج نے پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستانی صدر اور فوج کی سپریم کمانڈر محترمہ پرتھیبا پاٹل نے پریڈ کی سلامی لی۔یوم جمہوریہ کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے شامل ہیں۔یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہندوستانی فوج کی دفاعی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر ہیلی کاپٹرز اور طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔ہندوستان میں یوم جمہوریہ 26جنوری 1950کو برطانیہ کی عمل داری سے نکلنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ہندوستان نے اگرچہ کہ15 اگست1947میں آزادی حاصل کرلی تھی لیکن وہ دوسال تک برطانیہ کی عملداری میں رہا اور26جنوری1950میں پہلا آئین نافذ ہونے کے بعد جمہوری ملک میں تبدیل ہوگیا ۔ واضح رہے کہ اس سال یو م جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی ہیں۔

 

News ID 627327

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha