9 جنوری، 2006، 11:44 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامي كي طرف سے تعزيتي پيغام

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كي بري فوج كے سربراہ اور سپاہ كے دوسرے اعلي افسروں كي شہادت پر تعزيت پيش كي ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كي بري فوج كے سربراہ اور سپاہ كے دوسرے اعلي افسروں كي شہادت پر تعزيت پيش كي ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كي بري فوج كے سربراہ ميجر جنرل احمد كاظمي اور سپاہ كے دوسرے اعلي افسروں كي شہادت پر تعزيت پيش كي ہے

مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كي بري فوج كے سربراہ ميجر جنرل احمد كاظمي اور سپاہ كے دوسرے اعلي افسروں كي شہادت پر ايك تعزيتي پيغام ديا ہے رہبر معظم نے اپنے پيغام ميں كہا ہے كہ آٹھ سالہ دفاع مقدس كے دوران ميجر جنرل احمدكاظمي كي بے مثال خدمات زندہ جاويد رہيں گي رہبر معظم نے فرمايا كہ اس دلير ، شجاع اور ديندار كمانڈر نے مسلط كردہ جنگ كے دوران بے نظير قربانياں پيش كيں انكے دل ميں شہادت كا جذبہ ہميشہ موجزن رہتا تھا وہ شہادت كے متوالے تھے انھوں نے بڑے بڑے كارنامے سرانجام ديئے ميں اس نام آور شہيداور اس كے ساتھيوں كي شہادت پر ايراني قوم بالخصوص نجف آباد كے شہيد پرور عوام كو تبريك اور تعزيت پيش كرتا ہوں اور خداوند متعال كي بارگاہ سے انكے خاندان كے لئےصبر و اجر طلب كرتا ہوں  اور ان كے بلند درجات كے لئے دعا گو ہوں

سيد علي خامنہ اي

19/10/1384ش    

 

News ID 276338

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha