مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سینئر نائب صدر محمدرضا عارف نے بنیادی ضرورت کی اشیاء اور ادویات کے ذخائر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کہا ہے کہ ملک میں بنیادی اشیائے ضروری کے ذخائر انتہائی اطمینان بخش سطح پر ہیں اور یہ مقدار قومی سلامتی کی اعلی کونسل کی منظور کردہ حد سے بھی زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال مختلف سرکاری اداروں، وزارتوں، مرکزی بینک، منصوبہ بندی و بجٹ تنظیم اور دیگر متعلقہ اداروں کی باہمی ہم آہنگی اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ عمومی اداروں، نجی شعبے اور چَین اسٹورز نے بھی عوام کی ضروریات پوری کرنے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
عارف نے ملک کے تجارتی لین دین کی صورت حال کو بھی مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی اور مغربی سرحدوں سمیت مختلف بندرگاہوں اور راستوں سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی درآمدات جاری ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ دشمن کی جانب سے سمندری محاصرہ کرنے کی صورت میں بھی ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔
نائب صدر نے شمالی بندرگاہوں اور دیگر داخلی راستوں کی ترقی کا عمل جاری رکھنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ دشمن کو سمجھ لینا چاہیے کہ اگر وہ جنوبی بندرگاہوں پر پابندیاں عائد کرتا ہے تو اس سے ملک کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی، کیونکہ ہم دیگر سرحدی راستوں کے ذریعے ان پابندیوں کے اثرات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ