28 ستمبر، 2026، 12:10 PM

حماس کے پاس اب بھی 30 ہزار سے زائد جنگجو موجود ہیں، صہیونی میڈیا

حماس کے پاس اب بھی 30 ہزار سے زائد جنگجو موجود ہیں، صہیونی میڈیا

صہیونی ٹی وی چینل 12 کے مطابق حماس ہزاروں مسلح افراد کے ساتھ غزہ میں میزائلوں کی تیاری اور زیرزمین سرنگوں کی تعمیر بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 30 ہزار یا اس سے زیادہ جنگجو موجود ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس غزہ کی پٹی میں میزائلوں کی تیاری اور زیرزمین سرنگوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

صہیونی میڈیا کا یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے دعوے کے ساتھ غزہ میں تقریباً تین سال سے فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی نقصان ہوا ہے۔

News ID 1941723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha