مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل آبنائے ہرمز میں ایک امریکی بحری جہاز کو ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 8 امریکی میرینز زخمی ہوئے۔
امریکی حکام نے بتایا کہ یہ اہلکار اسی امریکی جہاز پر موجود تھے جسے آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوجی حکام اس سے قبل خبردار کر چکے تھے کہ جو جہاز بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے، اسے ایرانی مسلح افواج کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ