مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک ایرانی سکیورٹی عہدیدار نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل ظاہر کیا۔
روسی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق میڈیا وار کے ذریعے تبدیل نہیں ہوتے اور اس تزویراتی آبی گزرگاہ سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقرر کردہ دائرہ کار کے علاوہ کوئی مؤثر اور پائیدار طریقہ کار موجود نہیں ہے۔
ایرانی سکیورٹی عہدیدار نے مزید بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران روکا گیا۔ ان میں سے 7 جہاز گزشتہ رات جبکہ 13 جہاز اس سے ایک رات قبل روکے گئے۔
آپ کا تبصرہ