21 ستمبر، 2026، 5:22 PM

امریکہ نے فلسطینی وفد کی جنرل اسمبلی میں شرکت روک دی

امریکہ نے فلسطینی وفد کی جنرل اسمبلی میں شرکت روک دی

تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے مسلسل دوسرے سال فلسطینی نمائندوں کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے  مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے فلسطینی وفد کو داخلے کے ویزے جاری نہ کرنے کے امریکی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

حازم قاسم نے کہا کہ یہ اقدام مسلسل دوسرے سال کیا جا رہا ہے اور اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر کی سرگرمیوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ غاصب صیہونی حکومت کے لیے امریکہ کی مکمل جانبداری کی پالیسی کے تسلسل اور فلسطینیوں کے مؤقف اور نقطۂ نظر کو عالمی برادری تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔

News ID 1941545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha