مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے "آپریشن نصر 2" کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عمان میں امریکی بحری اور فضائی نگرانی کے ریڈار نظام کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، "یا اباعبداللہ الحسینؑ" کے کوڈ نام سے جوابی کارروائی انجام دی گئی، جسے ایران کے صوبوں خوزستان، بوشہر، ہرمزگان اور سیستان و بلوچستان کے عوام کے نام منسوب کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صخرۂ سلامہ میں واقع بحری کنٹرول ریڈار اور عمان کے علاقے غنم میں تعینات امریکی فضائی کنٹرول ریڈار کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔
سپاہ پاسداران نے مزید کہا کہ جوابی فوجی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی اور آبنائے ہرمز بدستور اس کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہے۔
آپ کا تبصرہ